ابنا: موٹروے پولیس نے برہان کے قریب پشاور سے پنجاب جانے والی ایک مشکوک کار کو روکا تو اس میں سے بڑی تعدادمیں جدید اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس نے اسے قبضے میں لے کر ملزمان امین الرحمان اور عاصم کو گرفتار کر لیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق قبضے میں لیے گئے اسلحہ میں 4 سب مشین گنز، 8 میگزینز، 1620 راوٴنڈز، 12 لائٹ مشین گنز اور 24 میگزینز، 30 بور کے 18 پستول اور ا ن کی 49 ہزار 5 سو گولیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 9 ری پیٹرز، 16 میگزینز، ایک مارک ون رائفل اور نو ایم ایم کی 3 ہزار گولیاں شامل ہیں۔
.......
/169